فاف ڈوپلیسی پاکستان کیخلاف آخری دو ٹی 20 میچز نہیں کھیلیں گے

فاف ڈوپلیسی پاکستان کیخلاف آخری دو ٹی 20 میچز نہیں کھیلیں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

سنچورین : پاکستان اور ساؤتھ افریقہ  کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دو میچز ابھی باقی ہیں ۔ ان دو میچز کیلئے کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کپتان فاف ڈوپلیسی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ساؤتھ افریقن کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کیلئے آخری دو ٹی 20 میچز نہیں کھیلیں گے وہ آرام کی غرض سے میچز میں شرکت نہیں کریں گے ۔ فاف ڈوپلیسی نے مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے بورڈ سے درخواست کی کہ انہیں آرام دیا جائے جس پر بورڈ نے ورلڈ کپ 2019 میں انجری کے ڈر سے کپتان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔فاف ڈوپلیسی کی جگہ ڈیوڈ ملر ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

خیال رہے کہ ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 6 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں ایک ، صفر کی برتری حاصل کر لی ۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل جبکہ آخری ٹی 20 میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا ۔