پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق عہدے سے الگ ہوگئے

Interim head coach, Pakistan cricket team, Saqlain Mushtaq, PCB, Rameez Raja,

لاہور: دورہ آسٹریلیا سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق عہدے سے الگ ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملکی کوچز کو الوداع کہہ دیا ۔ اس لیے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق عہدے سے الگ ہوگئے ۔ اب مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں غیرملکی کوچز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ۔

ادھر ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کوچز کو مختصر دورانیہ کی ذمہ داریاں دینے کا عندیہ دے چکے ہیں ۔

دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک اپنی اصل ٹیم پاکستان بھیجیں ، بی ٹیم کے ساتھ نہ آئیں تاکہ لوگ کرکٹ کو انجوائے کرسکیں ۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیک ہوکلے نے کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون ہونے کے باوجود ٹیم آسڑیلیا پاکستان کا ٹور کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال پیچیدہ ہے تاہم ہم دورہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اگر پاکستان کا دورہ کرنا محفوظ ہے تو ہم پاکستان کا دورہ ضرور کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں