فیض آباد دھرنا کمیشن، جنرل فیض حمید کی آج پیشی کا امکان

فیض آباد دھرنا کمیشن، جنرل فیض حمید کی آج پیشی کا امکان
سورس: file

اسلام آباد:  فیض آباد دھرنے کے سہولت کاروں کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ پاکستان کے حکم پر حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے انکوائری کمیشن میں آج لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے پیش ہونے کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق انٹیلیجنس چیف نے ڈی جی سی آئی ایس آئی کے حوالے سے اپنے کردار پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینے کیلئے کمیشن میں پیش ہونے کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ 

 خیال رہے کہ کمیشن نے انہیں 2 دسمبر کو طلب کیا تھا لیکن چونکہ پہلے نوٹس کی تعمیل نہیں ہو پائی تھی لہٰذا وہ دوسرے نوٹس پر کمیشن میں پیش ہونے جا رہے ہیں۔ 

فیض آباد دھرنے کےتین رکنی کمیشن میں دو سابق پولیس افسران سید اختر علی شاہ اور طاہر عالم خان اور ایک ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہفیض آباد دھرنے کے سہولت کاروں کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر حکومت کی جانب سے قائم کیا گیا کمیشن اپنے قیام کے دو ماہ کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کرنے کا پابند ہے۔

مصنف کے بارے میں