پی ٹی آئی دور میں صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتال کے مالکان ارب پتی بن گئے: نگران وزیر صحت

پی ٹی آئی دور میں صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتال کے مالکان ارب پتی بن گئے: نگران وزیر صحت

لاہور : نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پر غریبوں کا علاج بند نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتال والے ارب پتی بن گئے۔ جنہیں نہیں بھی سٹنٹ ڈلنا تھا انہیں بھی سٹنٹ ڈال دیا گیا۔ سرکاری ہسپتال میں ایک تو نجی ہسپتال میں تین تین سٹنٹ ڈالے گئے۔ اتنے سٹنٹ ڈلے کہ ملک سے سٹنٹ ہی ختم ہوگئے۔ 

لاہور میں نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے ساتھ نیوز کانفرنس میں نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ شناختی کارڈ پر کارڈیک علاج بند نہیں کیا۔آپ کا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہے۔لو گ صحت کارڈ  پروگرام میں بہت گھپلے کئے گئے۔لوگ ارب پتی ہوگئے۔ہماراکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔واحد مقصد عوام کی بہتری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں صحت کارڈ کا غلط استعمال ہوا ۔ بہت گھپلےکئےگئے،لوگ صحت کارڈ سے ارب پتی بن گئے ۔ پچھلے دورمیں صحت کارڈ کےنام پرمافیا بن گیاتھا،کارڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے بلا ضرورت اسٹنٹس ڈالے گئے ۔صحت کارڈ اچھا پروگرام ہے اس لئے اسے  ختم نہیں کر رہے ،جھوٹا پروپیگنڈا نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتال میں صحت کارڈ پر دل کا علاج کرانے کیلئے 30 فیصد ادا کرنا ہوگا جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر دل کا علاج مفت ہوگا۔ صحت کارڈ پر اب صرف پاکستان کا جھنڈا ہو گا،نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ۔

  

وزیر اطلاعات عامر میر پچھلے دور میں صحت کارڈ پر مافیا بن گیاتھا۔ صحت کارڈ نواز شریف نے 2015 میں شروع کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں