ماحول کوآلودگی سے پاک رکھنے کاعزم، سریناہوٹل اورآغا خان ایجنسی فارہیبٹیٹ پیش پیش

ماحول کوآلودگی سے پاک رکھنے کاعزم، سریناہوٹل اورآغا خان ایجنسی فارہیبٹیٹ پیش پیش
سورس: File

اسلام آباد: سرینا ہوٹل اور آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے کے تحت مستقبل میں نئے ہوٹلز کی تعمیر کے دوران قدرتی ماحول کوآلودہ ہونے سے بچانے کیلئے ماحول دوست تعمیر ات کو یقینی بنایاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قدرتی ماحول کوصاف ستھر رکھنے کے مشن کے پیش نظر سرینا ہوٹل اور آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ماحول دوست معاہدے پربھی دستخط کیےگئے۔

معاہدے کے تحت نئے ہوٹلز کی تعمیرات کے دوران کاربن کا صفر اخراج کیا جائے گا اور قدرتی مسکن کومحفوظ رکھنے کیلئے ماحول دوست تعمیرات کویقینی بنایاجائے گا۔

مفاہمت کی یادداشت پر سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی اور آغاخان ایجنسی کی جانب سے سی ای او نصرت نصب نے اسلام آبادمیں ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔ 

  سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی نے کہا ہمارے دو نئے ہوٹلز کے لیےآغاخان ایجنسی فار ہیبٹیٹ کے ساتھ معاہد ہ خوش آئندہے۔ 

جبکہ آغا خان ایجنسی فار ہیبٹیٹ کی سی ای او اونصرت نصب نے کہا ہماراادارہ قدرتی ماحول کوآلودہ ہونے سے بچانے کیلئے ماحول دوست تعمیر ات کو یقینی بنانے میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ کاربن کی صفر اخراج  اور ماحول دوست طرز تعمیر کو یقنی بناتے ہوئے گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور سوسست  میں سرینا ہوٹلز اس وقت زیر تعمیر ہیں۔

مصنف کے بارے میں