ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت مل گئی

کراچی: احتساب عدالت میں آج پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے معتلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے علاج کے لیے دبئی جانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے کہا کہ ضیاء الدین اسپتال ڈاکٹر عاصم کا اپنا اسپتال ہے فزیوتھراپی یہاں پر بھی ہے۔

عدالت نے جناح اسپتال میں ڈاکٹرعاصم کو لاحق مرض کی سہولت کی دستیابی یا عدم دستیابی کی رپورٹ طلب کر لی جب کہ انہیں علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت بھی دے دی۔

مزید پڑھیں: میانمار سرحد کے قریب سے فوجی ہٹا دے، بنگلہ دیش کا مطالبہ

 

عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو 3 سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس دفعہ جانے کی اجازات دیتے ہیں لیکن آئندہ کے لیے پتا کرا لیتے ہیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے گزشتہ 26 فروری 2017 کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران پی پی رہنما سمیت شعیب وارثی، ذوہیر صدیقی اور خالد رحمان و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔ عدالت نے 23 مہینے بعد ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی ۔ عدالت نے ایک، ایک ملزم کو فرد جرم پڑھ کے سنائی۔؎

یہ  خبربھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات کل ہوں گے، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان نے فرد جرم عائد کیے جانے پر صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی تھی ۔ نیب کے مطابق ملزمان پر سوئی سدرن گیس کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں