جلالپوربھٹیاں:معروف ترین شخصیت قاضی تنویراحمد کے فرزند نے اہم امتحان میں گولڈ‌میڈل حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا

جلالپوربھٹیاں:معروف ترین شخصیت قاضی تنویراحمد کے فرزند نے اہم امتحان میں گولڈ‌میڈل حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا
کیپشن: جلال پور بھٹیاں کے ہونہار طالب علم نے 3.83سی جی پی اے کے ساتھ اہم پوزینش حاصل کی

جلالپوربھٹیاں‌:جلال پور بھٹیاں میں سب سے زیادہ علمی دینی اور اخلاقی خدمات سر انجام دینے والے "قاضی " گھرانے کے ہونہار چشم و چراغ نے بی ایس سی کے سالانہ امتحان میں‌گولڈ‌میڈل حاصل کرکے والدین سمیت علاقے بھر کا نام روشن کر دیا.

تفصیلات کے مطابق جلالپوربھٹیاں سے تعلق رکھنے والے مرحوم قاضی عبدالرشید کے پوتے ،قاضی اشفاق احمد کے بھتیجے اور قاضی تنویر احمد کے فرزند قاضی عمار ارشد نے تعلیمی میدان میں‌بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے .بی ایس سی ایس کے سالانہ امتحان میں‌گولڈ‌میڈل حاصل کر کے والدین اور اساتذہ سمیت علاقے بھر کا نام روشن کر دیاہے .
قاضی عمار ارشد نے 2013 سے 2017 کے سیشن میں‌بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئےمجموعی طور پر 4 سی جی پی اے میں‌سے 3.83 سی جی پی اے حاصل کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے .قاضی عمار ارشد نے بی ایس سی ایس کا امتحان پنجاب کی اہم درس گاہ یونیورسٹی آف لاہور ( یو او ایل ) سے تعلیم حاصل کر تے ہوئے یہ کارنامہ سر انجام دیاہے .
مستقبل کے بارے میں‌قاضی عمار ارشد نے کو بتایا کہ وہ ایم ایس کے لیے بہترین یونیورسٹی کا انتخاب کریں‌گے .ایم ایس کے لیے انہیں‌ غیر ملکی یونیورسٹیز سے پیشکش ہوئیں تو اس پر بھی غور کیا جا سکتاہے . تاہم پہلی ترجیع پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیز ہی ہو گی ،

واضح رہے کہ جلالپوربھٹیاں کی تاریخ میں‌ قاضی فیملی اور خصوصاََ قاضی عبدالرشید کا نام ان کی خدمات کے طور پر سنہری حروف سے لکھا جاتارہے گا. قاضی عبدالرشید کو تعلیمی میدان کے علاوہ مذہبی میدان میں‌اہم مقام حاصل ہے . ان کے دور میں‌ پنجگانہ نماز اور رمضان میں سحری افطاری کا ٹائم ٹیبل بھی بنایا گیاجس پر اسی طرح عملدرآمد کیا جارہاہے .جبکہ قاضی عبدالرشید کے فرزند قاضی اشفاق احمد اور قاضی تنویر احمدمحکمہ تعلیم میں‌اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں‌.

یہاں‌یہ بتانا بھی قابل ذکر ہوگا کہ قاضی عمار ارشد نے پیف سکالر شپ بھی اعزازی نمبروں کی وجہ سے حاصل کیا تھا.