ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جوز بٹلر کی دھواں دھار سنچری

English cricketer, Jos Buttler, T20 World Cup century, Sri Lanka, ICC

دبئی: انگلش ٹیم کے بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی سنچری بنا ڈالی ، اُن کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ۔

جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں آخر تک شان دار بیٹنگ جاری رکھی اور اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری مکمل کی ۔ انہوں نے 67 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی ، میگا ایونٹ کی پہلی سنچری سکور کرنیوالے جوز بٹلر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی طرح انگلینڈ بھی ابھی تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم رہی ہے ۔