واٹس ایپ چیٹس اور گروپس میں پیغامات کو پن کرنے کا فیچر متعارف

واٹس ایپ چیٹس اور گروپس میں پیغامات کو پن کرنے کا فیچر متعارف
سورس: File

کیلیفورنیا:  میٹا کی ملکیت والی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا  فیچرمتعارف کرایا ہے جس میں  صارفین اب گروپ  چیٹس میں  پیغام کو پن کرسکیں گے۔ 

واٹس ایپ کی بلاگنگ سائٹ کے مطابق  واٹس ایپ بیٹا میں گروپ چیٹ کے اوپری حصے میں چیٹس کو پن کر سکتے ہیں۔ وہ صارفین جن کے پاس تازہ ترین بیٹا ورژن ہے وہ 30 دنوں تک گروپ چیٹ کے اوپری حصے میں پیغام پن کرسکتے ہیں۔

جیسا کہ اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ کو انسٹال کرنے کے بعد میسج آپشنز میں ایک نیا پن ایکشن نظر آ سکتا ہے۔ یہ آپشن صارفین کو کسی پیغام کو گفتگو کے اوپری حصے میں پن کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے صارفین کے لیے اہم یا اکثر حوالہ جات والے پیغامات کو تیزی سے نمایاں کرنا اور ان تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔

پنڈ میسج آپشن دیگر آپشنز  سے مختلف ہے کیونکہ صارفین کے پاس اس بات پر بھی مکمل کنٹرول ہوتا ہے کہ ان کی چیٹس میں کوئی پیغام کتنی دیر تک نمایاں طور پر ظاہر ہو۔ صارفین تین الگ الگ دورانیوں میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں؛ 24 گھنٹے، 7 دن، اور 30 دن۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ  منتخب کردہ مدت گزر جانے سے پہلےکسی بھی وقت پن کیے ہوئے پیغام کو برخاست کرنا ممکن ہے۔

36d00855be370961328b1e39bde2f509

واٹس ایپ کی بلاگنگ سائٹ کے مطابق چیٹس اور گروپس میں پیغامات کو پن کرنے کا فیچر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے جو ٹیسٹ فلائٹ ایپ سے iOS کے لیے واٹس ایپ بیٹا کے تازہ ترین ورژن انسٹال کرتے ہیں، اور یہ آنے والے دنوں میں مزید صارفین کیلئے دستیاب کر دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں