سکیورٹی خدشات، کینیڈانے چینی  میسیجنگ ایپلی کیشن پر  پرپابندی لگادی

سکیورٹی خدشات، کینیڈانے چینی  میسیجنگ ایپلی کیشن پر  پرپابندی لگادی

اوٹاوا: سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کینیڈا نے چین کی میسیجنگ ایپلی کیشن  وی چیٹ پر پابندی لگادی ہے۔ کینیڈا نے یہ پابندی  روس اور چین کےسفارتی تعلقات میں کشیدگی ، پرائیویسی اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے لگائی ہے۔ کینیڈا نے چین کی میسیجنگ ایپلی کیشن کے علاوہ روس کے  اینٹی وائرس  کیسپر سکی کے استعمال پربھی پابندی لگادی ہے۔ اس پابندی کا اعلان کینیڈا کے چیف انفارمیشن آفیسر نے کیا ہے۔ 

اس بارے میں کیسپر سکی انتظا میہ کاکہنا ہے کہ کینیڈا کی حکومت کے اس فیصلے  پر حیرت بھی ہے اور تھوڑی مایوسی بھی ہوئی ہے۔تاہم چینی  میسجنگ ایپ وی چیٹ نے اس بارے میں فوری کوئی رد عمل کا اظہا رنہیں کیاہے۔یہ فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیاگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ کینیڈا میں فروری میں ٹک ٹاک اور چینی کمپنی کی  شارٹ ویڈیو ایپ  بائی ٹیڈنس پربھی سکیورتی خدشات کی بنا پر  پابندی لگادی تھی۔ 

وی چیٹ اور کیسپرسکی ایپلی کیشنز کو ہٹانے اور بلاک کرنے کا فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ حکومت کینیڈا کے نیٹ ورکس اور ڈیٹا محفوظ اور محفوظ رہیں اور ہمارے بین الاقوامی شراکت داروں کے نقطہ نظر کے مطابق ہوں۔صارفن کو ان ایپلی کیشنز کوڈاؤن لوڈ کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں