ملٹی وٹامنز کا استعمال کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے

ملٹی وٹامنز کا استعمال کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے

لندن : ملٹی وٹامنز کا استعمال کینسر کے خطرات  کو بڑھا دیتا ہے۔  ا س  بارے میں طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد بتایا ہےکہ  ملٹی وٹامنز کا استعمال کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔  ان ادویات کے استعمال سے کینسر کے خطرات 30  فی صد سےزیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ 

واضح رہےکہ ملٹی وٹامنز کا استعمال اگرچہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے لیکن  ان کے استعمال سے کچھ سائیڈ ایفیکیٹس بھی ہوتے ہیں اور اس وجہ سے  کینسر کی بیماری ہونے کاخطرہ بڑھ  جاتاہے۔  ماہرین صحت کے مطابق ان میں پھیپڑوں،  پروسٹیٹ اور بریسٹ کینسر شامل ہیں۔

این ایچ ایس کے آن کالوجسٹ ڈاکٹر محمد منیب کاکہنا ہےکہ  اگرچہ یہ تاثر پایا جاتا ہےکہ ملٹی وٹامنز  قوت مدافعت بڑھاتے ہیں لیکن ہر دوا کےکچھ نہ کچھ سائیڈ ایفکٹس ہوتے ہیں جو وقت گزرنے کےساتھ بعد میں ظاہر ہوتے ہیں ۔ برطانیہ کی آدھی آبادی لگ بھگ روز ہی کوئی کوئی  ملٹی وٹامن دوائی کھاتی ہے ۔

اس وجہ سے کیمیکل ری ایکشن بھی ہوتا ہے  اندورنی نظام میں تبدیلی ہوتی ہے۔  اگر دو اجلد ہضم  ہونے والی ہوتو کوئی خاص فرق نہیں پڑتا   اوراس کے ساتھ اگر ڈاکٹر کی ہدایات پربھی عمل کیاجائے تو بہتر ہوتا ہے۔  ماہرین صحت کے مطابق کچھ سپلیمنٹس صحت کے  لیے مفید ہوتے ہیں  لیکن  صحت مند زندگی گزارنے کے لیے لائف سٹائل کوبدلنا چاہئے نا کہ ادویات استعمال کی  جائیں۔ 

مصنف کے بارے میں