غزہ پر بمباری، بحرین نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے، اپنا سفیر واپس  بلالیا

غزہ پر بمباری، بحرین نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے، اپنا سفیر واپس  بلالیا

مانامہ:بحرین نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے، اپنا سفیر واپس  بلالیاہے۔ اردن کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کی فلسطین پر  جارحیت کی وجہ سے اپنا سفیر واپس  بلالیا ہے اور سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔ 


بحرین کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی کاز کی حمایت میں کیا گیا ہے۔ایوان نمائندگان کا کہنا ہے کہ بحرین فلسطینیوں کےلیے خودمختار اور آزاد ریاست کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوا۔ ایوان نمائندگان نے فلسطینیوں سے متعلق مؤقف پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا خیرمقدم کیا ہے۔


واضح رہے کہ رواں ہفتے بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں جبکہ چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں