شاہدرہ جلسے میں کارکنوں کی تعداد انتہائی کم کیوں؟ مریم نواز کا ملک ریاض سے اظہارِ برہمی

شاہدرہ جلسے میں کارکنوں کی تعداد انتہائی کم کیوں؟ مریم نواز کا ملک ریاض سے اظہارِ برہمی
سورس: File

لاہور:  نواز شریف نے شاہدرہ کے کنونشن پر تحفظات اور ناراضگی کا اظہار کر دیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق نواز شریف کی جانب سے شاہدرہ جلسے کی غیر جانبدارانہ رپورٹ مانگنے پر مسلم لیگ ن کے  سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو گزشتہ روز  کے جلسے کے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا لاہور میں ایک مرتبہ پھر  امید سے ہلکا جلسہ کیا گیا۔ 

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے ملک ریاض  سے شاہدرہ میں توقع سے کم افراد آنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

 رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہدرہ میں لیگی کارکنان کو جلسے کی بھرپوردعوت بھی نہیں دی گئی تھی۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ مقامی قیادت کی ٹکٹوں پر غور کیا جائے۔ رہنماؤں نے موقف اپنایا کہ حلقے میں غیر معمولی ترقیاقی فنڈز دئیے جانے کے باوجود عوامی طاقت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

اجلاس کے دوران نوازشریف کی جانب سے کارنر میٹنگ اور کنونشن کی ہدایت کے باوجود مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز جلسے کی پروموشن کرتے رہے۔

 نواز شریف کے استقبال کےلیے پہلے جلسے کے مقام اور کارکنوں کی تعداد پر کئی سوالات اٹھ گئے , ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کل کے جلسے کو تنقید کا نشانہ بنا دیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں