عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا 

عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا 
سورس: File

اسلام آباد: اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے ۔ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے اسمبلیاں توڑ دی ہیں لہٰذا عمران خان نیازی اب وزیر اعظم نہیں رہے ۔ 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیراعظم کے تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کرسکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں