بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

برسلز:یورپی ملک بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔برسلز میں بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لحبیب نے نیٹو کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بیلجیئم وقت آنے پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ 

بیلجیئن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ پر قرارداد کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آ رہا۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے یورپ کے اقدام کو "صحیح سمت میں ایک قدم" قراردیا ہے۔

وزیر مالکی نے کہا کہ ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے بہت سے یورپی ممالک میں دو ریاستی حل کی ضمانت اور تحفظ فراہم کرنے اور تنازع کے سیاسی حل کا موقع فراہم کرنے   کی سمت میں  اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں فلسطین کو تسلیم کرنے  کی تحریک خوش آئند ہے۔

مصنف کے بارے میں