عمران خان پاکستان کو مدینہ کی ریاست نہیں آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں: شیری رحمان

عمران خان پاکستان کو مدینہ کی ریاست نہیں آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں: شیری رحمان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے  منی بجٹ پر خدشات کا اظہار  کردیا،،کہتی ہیں  ‏پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے، یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں، منی بجٹ سے مہنگائی کی سونامی آئے گی۔\

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان  نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ایڈجسٹمنٹ، اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا۔ اس سے عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 شیری رحمان  نے سوال کیا کہ  پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟ ‏کیا یہ وہ تبدلی ہے جس کا تباہی سرکار نے وعدہ کیا تھا؟  یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں۔ پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائے گے، یو ٹرن لے کر آئی ایم ایف چلے گئے۔ پھر کہتے تھے منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے۔