پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے بعد مولوی امیر متقی کا بلاول بھٹو کو فون، سفارتی عملے کی مکمل حفاظت کی یقین دہانی

پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے بعد مولوی امیر متقی کا بلاول بھٹو کو فون، سفارتی عملے کی مکمل حفاظت کی یقین دہانی
سورس: File

کابل: افغانستان کے دار الحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کے بعد افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی  نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹوزرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔ 

الامارات اردو کی رپورٹ کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے افغان سفیر پر حملے کی مذمت کی اور اپنے پاکستانی ہم منصب کو اطمینان دلایا کہ پاکستانی سفارت خانے اور عملے کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ واقعہ میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا اس طرح کے واقعات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے اور کسی کو بھی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں