شاہد آفریدی کرکٹ گول میز کانفرنس سے لاعلم،بلایا گیا تو ضرورجائونگا

شاہد آفریدی کرکٹ گول میز کانفرنس سے لاعلم،بلایا گیا تو ضرورجائونگا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں قومی ٹیموں کی بہتری کے لیے لاہور میں بلائی جانے والی گول میز کانفرنس سے لاعلم رکھا گیا۔ پی سی بی کا کرکٹ معاملات پر کرکٹرز سے بات کرنا خوش آئند اقدام ہے،کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملی تو ضرورت شریک ہوں گا،کرکٹ اور ملک کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں، امید ہے پی سی ایل میںا یک اچھا فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹسمین دیکھنے کو ملے گا جو قومی ٹیم کیلئے رنز کر سکے،پاکستان سپر لیگ سے قومی ٹیم کو ابھرتے ہوئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔  

انہوں نے کہا کہ اگر واقعی ایسا ہورہا ہے تو کرکٹ کے معاملات پر کرکٹرز سے بات کرنے کا پی سی بی کا یہ اقدام خوش آئندہ ہے، جبکہ اگر کرکٹ بورڈ مجھے بھی مدعو کرتا ہے تو میں بھی کانفرنس میں شریک ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ اور ملک کی خدمت کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں، پی سی بی جب بھی مجھے کرکٹ کے لیے بلائے گی میں اپنی زیادہ سے زیادہ خدمات پیش کروں گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لیگ کے اس سیزن میں انہیں کم از کم ایک اچھا فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹسمین دیکھنے کو ملے گا جو قومی ٹیم کے لیے رنز کر سکے۔

مصنف کے بارے میں