امتحانات میں موبائل استعمال کرنے والے طالبعلموں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

امتحانات میں موبائل استعمال کرنے والے طالبعلموں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

پشاور : خیبر پختونخواہ میں بورڈ امتحانات میں موبائل استعمال کرنے والے طالبعلموں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ موبائل برآمد ہونے پر طالبعلم 4 امتحانات کے لئے نااہل ہوگا۔

خیبر پختونخواہ کے بورڈ امتحانات میں موبائل فون کے استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا اور چئیرمین بورڈ کمیٹی نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ امتحانی ہال میں موبائل برآمد ہونے پر طالبعلم 4 امتحانات کے لئے نااہل ہوگا اور امتحانی عملہ موبائل استعمال کرے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

مراسلے کے مطابق نقل کروانے والے عملے کو ہمیشہ کے لئے ڈیوٹی سے محروم کر دیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے دوران پرچے آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے اور بچے بھی کھلے عام امتحانی ہال میں موبائل کا استعمال کرتے رہے۔

مصنف کے بارے میں