جعلی ادویات کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ،میڈیکل سٹورز پر ادویات کی کوالٹی چیک کرنے کا حکم

 جعلی ادویات کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ،میڈیکل سٹورز پر ادویات کی کوالٹی چیک کرنے کا حکم

لاہور:نگران وزیر صحت پنجاب  نے جعلی ادویات پر سخت ایکشن لینے کا عندیہ  دیتے ہوئے میڈیکل سٹورز پر ادویات کی کوالٹی چیک کرنے کا حکم دیا ہے۔

پنجاب کے نگران وزیر صحت نے صوبے میں میڈیکل سٹورزپر ادویات کی کوالٹی چیک کرنے کا حکم دیا ہے اور معیار کےساتھ ساتھ جعلی ادویات پر سخت  ایکشن لینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ 

نگران وزیرصحت ڈاکٹر عامر جمال کا کہنا ہےکہ سانس کی بیماریوں، نمونیا، سینے میں انفیکشن کی ادویات اور ان کی کوالٹی کواچھی طرح چیک کیا جائے۔ڈاکٹر عامر جمال نے کہا موجودہ موسم میں نمونیا، سانس اور الرجی کی بیماری پھیلی ہوئی ہے۔

 اس وقت دواؤں کی زیادہ ضرورت ہے ایسا نہ ہو کہیں جعلی دوائیں موجود ہوں کیونکہ جعلی ادویات بنانے والے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں