افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبداللہ نے دنیاکو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا 

Abdullah Abdullah,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

کابل :افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبداللہ نےافغانستان کی جاری کشیدہ صورتحال سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ فی الوقت امن کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا ،یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بنے گا ۔

افغان مصالحتی کونسل کے سربرا ہ عبداللہ عبد اللہ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اس وقت افغانستان کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے ،افغان عوام مشکل صورتحال سے دوچارہیں ،لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ دلایا کہ افغان طالبان اتنی طاقت میں نہیں کہ وہ افغان حکومت کا تختہ الٹ سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات انتہائی سست روی کا شکار ہیں اور امریکہ کے جانے سے قبل آج تک انتہائی محدود پیش رفت ہو سکی ہے ۔