سعودیہ اور امارات سے 3 ارب ڈالر لانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا: وزیر اعظم 

سعودیہ اور امارات سے 3 ارب ڈالر لانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا: وزیر اعظم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یواے ای سے مدد لانے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای نے بھی 1 ارب ڈالر دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کی رضا مندی ظاہر کی۔ اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر دینے کی حامی بھری۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین ہمارا ایسا دوست ہے جو ہمیشہ ہمارے برے وقت میں ساتھ ہوتا ہے۔  چین نے ہماری 5ارب ڈالر سے ہماری مدد کی ہے جو تاریخی ہے۔  5ارب ڈالر کی مدد اگر ہمیں نہ ملتی تو حالات کچھ اور ہوتے۔  پاکستان کو آئی ایم ایف سے 9 ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل حل کریںگے۔  ایم ڈی آئی یم ایف اور ان کی ٹیم کا شکرگزار ہوں۔  آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا سٹینڈ بائی معاہدہ ہوگیا۔ 

مصنف کے بارے میں