سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹو ں پر حملہ،5 جوان زخمی،6 دہشتگرد مارے گئے

سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹو ں پر حملہ،5 جوان زخمی،6 دہشتگرد مارے گئے
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی:دہشتگردوں کے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے سے 5 جوان زخمی ہوگئے ہوگئے جبکہ6 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق صوبائی وزیر شاہنواز مری ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے باجوڑ اور بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں باڑھ لگانے والوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں ایف سی کے4اورچوکی پرتعینات پاک فضائیہ کاایک جوان زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کو افغانستان کے اندر سے معاونت حاصل ہے،افغانستان کے علاقوں سے خیبرپختونخوااوربلوچستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ ہوئی جبکہ دہشتگردوں کوافغان حکومت کے کنٹرول سے باہرکے علاقوں سے معاونت حاصل تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان چیلنجز کے باوجودسرحدوں کومحفوظ بنانے کیلئے باڑھ لگانے کا کام جاری رکھے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں