پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
کیپشن: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ایک ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 16 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 29 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر16 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 16 کروڑ ڈالر ہیں۔ دوسری جانب ادارہ شماریات نے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک سال میں چینی 16 روپے 51 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2020 میں چینی کی قیمت 80 روپے 92 پیسے فی کلو تھی۔ چینی کی قیمت بڑھ کر اب 97 روپے 43 پیسے فی کلو ہوچکی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا  118 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا۔ جون 2020 میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1010 روپے 14 پیسے کا تھا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت اب بڑھ کر 1128 روپے 69 پیسے ہوچکی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسی عرصے میں بکرے کا گوشت 104 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 59 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی برائلر 91 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 129 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔ گڑ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہوا۔