براک اوباما جان ایف کینیڈی ایوارڈ کیلئے نامزد

براک اوباما جان ایف کینیڈی ایوارڈ کیلئے نامزد

واشنگٹن: سابق صدر براک اوباما کو 2017ء کا جان ایف کینیڈی ایوارڈ برائے بہادر شخصیت کے لیے نامزد کر لیا گیا ہے۔ جان ایف کنیڈی لائبریری فاؤنڈیشن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اوباما کو یہ اعزاز جمہوری اقدار کے عملبردار کے پائیدار عزم اور نئی صدی میں سیاسی حوصلہ مندی کے معیار کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے پر دیا جائے گا۔

کنیڈی کی دختر کیرولین کنیڈی اور اُن کے بیٹے جیک سولشبرگ اوباما کو سات مئی کو بوسٹن میں ایوارڈ دیں گے۔ کیرولینکینیڈی نے کہا ہے کہ اوباما نے اُن کے والد کی شمع بلند کر رکھی تھی وہ تمام ثقافتی پسِ منظر کے حامل نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔

یہ ایوارڈ ہر سال سرکاری ملازمین کو عطا کیا جاتا ہے جنھوں نے اپنے ضمیر کے مطابق جراٴت مندانہ فیصلے کیے جو ذاتی مفاد سے بالا تر اور پیشہ ورانہ نتائج سے ماورا تھے۔ یہ سالانہ ایوارڈ سال 1957 میں کینیڈی کی پُلٹزر پرائز جیتنے والی کتاب پروفائلز اِن کریج کی یاد میں دیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں