صدر عارف علوی کا شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ

صدر عارف علوی کا شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ

اسلام  آباد : نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کل ہوگی ۔ ایوان صدر میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی  نے ایک مرتبہ پھر  وزیراعظم شہبازشریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی آج رخصت پر چلے جائیں گے ۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی شہباز شریف سے حلف لیں گے ۔ 

آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور نگران وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔شہبازشریف کووزیراعظم  کےعہدےکی سیکیورٹی دےدی گئی۔

شہباز شریف 201 ووٹ لے کر دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے سنی اتحاد کونسل کےامیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ پہلے خبر آئی تھی کہ  صدر مملکت عارف علوی منتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف  لینے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔