فیاض الحسن چوہان کو نیا قلمدان دینے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Fayyaz-ul-Hassan Chauhan, Imran Khan, PTI,
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: فیاض الحسن چوہان کو نیا قلمدان دینے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر فیاض  الحسن چوہان کو جیل خانہ جات کا قلمدان دیا گیا ۔ وزیراعظم نے اس کام کے لیے فیاض الحسن چوہان کا انتخاب کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر فیاض  الحسن چوہان کو جیل خانہ جات کا قلمدان دیا گیا ۔ وزیراعظم نے اس کام کے لیے فیاض الحسن چوہان کا انتخاب کیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو واضح ہدایات دیں ہیں کہ کسی کیساتھ وی آئی پی سلوک نہ رکھا جائے۔ فیاض چوہان کو محکمہ جیل خانہ جات دینا پالیسی فیصلہ ہے۔ فیاض چوہان کو جیلوں میں قید سیاست دانوں کی سہولیات سے آگاہ کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ کل فیاض الحسن سے وزیراطلاعات پنجاب کا عہدہ واپس لیا گیا تھا اور آج انہیں جیل خانہ جات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کے پاس کالونیز کی وزارت کا بھی قلمدان ہے۔ فیاض الحسن کو چوہان کو جیل خانہ جات کی وزارت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔گزشہ روز فیاض الحسن چوہان کو صوبائی اطلاعات کے عہدے سے فارغ کر کے ان کی جگہ پر فردوس عاشق اعوان کو تعینات کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا تھا۔ 

عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں تحریک انصاف کے رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میں وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور خاطر جمع رکھیں جبکہ آپ کی کرپشن اور لوٹ مار کی منجی ٹھوکتا رہوں گا۔