کراچی کی عدالت  نے مریم نوازکو مفرور قراردےدیا

Maryam Nawaz، PML-N, Karachi Case
کیپشن: Maryam Nawaz, فائل فوٹو

کراچی: مزار قائد کی بے حرمتی کے کیس میں کراچی کی عدالت نے مریم نواز کو مفرور قرار دیدیا۔ 


کراچی  سٹی کورٹ میں پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا ، چالان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو مفرور قرار دیاگیا۔ استغاثہ نے پولیس کے پیش کردہ چالان پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ مدعی مقدمہ وقاص  نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ دوسری  جانب لاہور میں نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ۔ 

خیال رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر نے مزارِ قائد پر حاضری کے دوران سیاسی نعرے لگا دیے تھے جس پر پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کر لیا تھا۔ یہ مقدمہ قائداعظم مزار پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 6، 8 اور 10 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ وقاص نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس نے تھانے میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ مقدمہ میں مزار قائد کے تقدس کی پامالی کی دفعات سمیت جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ پولیس کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت دو سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں  کے عوض منظور کی۔