بلوم برگ نے کراچی اور ممبئی شہروں کا پول کھول دیا ،ممبئی بدترین شہر قرار

Bloomberg,Karachi,Mumbai,
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی کی سڑکوں کی شکستہ حالی کا منظر عالمی جریدوں نے بھی شائع کرنا شروع کردیا،بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ٹرانسپورٹ نظام  کے لیے بدترین شہروں میں کراچی کا چوتھا نمبر جبکہ ٹرانسپورٹ نظام میں بھارتی شہر ممبئی بدترین قرار دے دیا گیا ۔

ٹوٹی سڑکیں، خراب سگنلز، اور بے ہنگم ٹریفک ،عالمی رینکنگ میں کراچی کی ٹرانسپورٹ انتہائی مخدوش قراردیدی گئی ،بلوم برگ پرشائع ہونے والی رپورٹ  کے مطابق کراچی کی شاہراہیں ، شہریوں کے لیے وبال جان ہیں،ٹریفک جام، جگہ جگہ پڑے گڑھے ، اور پبلک بسوں کے لیے پراجیکٹ عدم تکمیل کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ کراچی میں بسوں میں سفر کر نے والے 42 فیصد مسافر پرانی اور کھٹارا بسوں کی چھتوں پر سفر کر نے پر مجبور ہیں ،گاڑیوں کےپرزے بنانے والی برطانوی کمپنی  نے گزشتہ سال دنیا کے سو شہروں کے ٹرانسپورٹ نظام کا جائزہ لیا ،ٹرانسپورٹ نظام میں بھارتی شہر ممبئی بدترین قرار دے دیا گیا ،رپورٹ میں کینیڈا کے شہر کیلگری کو پہلا نمبر اور دبئی کو ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے دوسرا بہترین شہر قرار دیا گیا ۔