وفاقی کابینہ کا عالمی وبا کیسز بڑھنے کے باوجود لاک ڈائون نہ کرنے کا فیصلہ 

Imran Khan,Cabinet Meeting,Pakistan PM
کیپشن: تصویر : بشکریہ فیس بک

 اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے کرونا کیسز بڑھنے کے باوجود لاک ڈائون نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا ، وفاقی  کابینہ نے نو نکاتی ایجنڈے پر غورکیا اور بیشتر نکات کی منظوری دیدی ۔

 اجلاس کو کرونا کی صورتحال پر اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایاکہ کرونا کیسز اور اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، کرونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔ کابینہ کا کرونا کیسز بڑھنے کے باوجود لاک ڈائون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم  وفاقی حکومت نے عالمی وباکے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کردی،کابینہ کو کفایت شعاری اور حکومت کی ری سٹرکچرنگ پر بریفنگ دی گئی۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے صنعتی یونٹ کو انتہائی سستا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آن اور آف پیک فیکٹر کو ختم کر دیا گیا ہے تاکہ سمال انڈسٹریز کی پروڈکشن کاسٹ میں کمی واقع ہو اور معیشت کا پہیہ چلتا رہے ۔