مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،وزیر اعظم نے بڑا اعلان کرد یا

 PMIK,Imran Khan,Small Industries of Pakistan,Electricity Rate
کیپشن: Image Source : Facebook

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نےتوانائی کے شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر 2020 سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی آدھی قیمت پر دینے کا اعلان کر دیاہے ،چھوٹی صنعتوں کیلئے پورا وقت آف پیک آور تصور ہو گا ،چھوٹی صنعتوں کو ریلیف دینے سے پروڈکشن کاسٹ میں واضح کمی واقع ہوگی ۔

عمران خان نے عوام کو مہنگی بجلی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بجلی بنانے کے مہنگے معاہدے کیے گئے ،جس کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ،انہوں نے کہا تمام صنعتوں کو 25 فیصد کم ریٹ پر بجلی ملے گی ،سمال اور میڈیم صنعتوں کو پیکج دیا ہے ،مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعت رکی ہوئی تھی ،ہم نے صنعتیں اور بزنسز بالکل بند نہیں کرنے ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے چھوٹی صنعتوں کو 25 فیصد مہنگی بجلی دی جاتی ہے ،ہماری انڈسٹری بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے دنیا کے دوسرے ممالک سے مقابلہ نہیں کر پا رہی ،مقابلے کی اس دور میں پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بجلی سستی کرنے سے صنعتوں کا پہیہ دوبارہ چلے گا ،گاڑیوں کی سیل بڑھے گی ،تعمیراتی صنعت آگے بڑھا رہے ہیں ،لوگوں کو ایسے ہی روزگار ملے گا تو غربت کا خاتمہ ہوگا ،وزیر اعظم نے سمال انڈسٹریز کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 30 جون تک سمال اندسٹریز کو 50 فیصد کم ریٹ پر بجلی دینگے ۔

اس موقع پرمشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا پچھلی حکومت کے پانچ سال کے دور میں ایکسپورٹس بڑھنے کی شرح منفی سے بھی کم تھی ،ہم نے ایکسپورٹرز کو بجلی ،گیس اور قرضوں میں سبسڈی دی اور ٹیکسز میں چھوٹ دی ،سارا سال بجٹ کے علاوہ ایک بھی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی گئی ،ورلڈ بینک نے بھی ہمارے اقدامات کو سراہا ،تعمیراتی صنعت کیلئے ایسا پیکج دیا جس میں ایف بی آر کا ڈر نہ ہو ،کھانے پینے کی اہم چیزوں پر سبسڈی دی گئی ،تعمیراتی صنعت کیلئے نوے فیصد ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ،ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسز اور ترسیلات زر چار ماہ میں ہدف سے اوپر چلے گئے ۔