خبردار، ناشتے میں جلا ہوا ٹوسٹ  کھانے والوں کے لیے  ہیلتھ وارننگ،ماہرین نے خطرناک بیماریوں سے آگاہ  کردیا

خبردار، ناشتے میں جلا ہوا ٹوسٹ  کھانے والوں کے لیے  ہیلتھ وارننگ،ماہرین نے خطرناک بیماریوں سے آگاہ  کردیا

لندن : ناشتے میں جلا ہوا ٹوسٹ کھانا خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔  کچھ لوگوں کو روز صبح سویرے ٹوسٹ کھانے کی عادت ہوتی ہے اوراس کے بغیران کا ناشتہ ہی نہیں ہوتا ہے۔

تاہم ماہرین صحت نے روزانہ ٹوسٹ کھانے والوں  کےلیے  ہیلتھ وارننگ جاری کی ہے۔ اس  بارے میں ماہرین صحت نے خبردار  کیا ہےکہ روزانہ ٹوسٹ کھانا  مختلف خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔جلے ہوئے ٹوسٹ کی وجہ سے غذائیت ختم ہوجاتی ہے۔ 

 اعدادوشمار کے  مطابق جلے ہوئے ٹوسٹ کھانے والوں کو کینسر سمیت  دیگر پیچیدہ  مرائض ہوسکتے ہیں ۔

بیڈفورڈ اور ایڈن بروک کے ہسپتالوں کے ایک کنسلٹنٹ آنکولوجسٹ اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ کس طرح لوگوں کا طرز زندگی ان کی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے اور ان کے سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں  اوراس کے ساتھ ساتھ مدافعی نظام بھی متاثر ہوتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں