چکن پاکس کے مریضوں میں اضافہ 

 چکن پاکس کے مریضوں میں اضافہ 

چترال:خیبرپختونخوا کے ضلع چترال اور خیبر میں چکن پاکس کی بیماری بڑھنے لگی۔  ضلع چترال اور خیبر میں چکن پاکس کی بیماری بڑھنے کی وجہ سے  اب تک  چکن پاکس کے 55 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبرپختونخواکے مطابق چترال میں مجموعی طو ر پر 34 اور تیراہ میں 11متاثرہ مریضوں کو آئسولیٹ کردیا گیاہے جبکہ نجی کلینک میں چکن پاکس کی تشخیص کے بعد گھروں کو جانےوالے بچوں کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں ۔


 چترال کی تحصیل مستوج میں سب سے زیادہ 34 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں اساتذہ اور طلبہ شامل ہیں۔ ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میدان میں چکن پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ان دونوں اضلاع کے ہسپتالوں کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ 10مریضوں کا علاج نجی کلینکس میں ہوا ہے جن میں پانچ افراد کو شناخت کے بعد ان کے گھروں میں آئیسولیٹ کیا گیاہے ۔

مصنف کے بارے میں