عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا،شاہ محمودقریشی

 عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا،شاہ محمودقریشی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی  کا کہنا ہے کہ  عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا۔

  شاہ محمودقریشی   کا کہنا  تھا کہ آج ان لوگوں کو شکست ہوئی جو جسٹس منیر اور نظریہ ضرورت کے پیروکار تھے، آج ایک لکیر واضح  ہوگئی ہے قانون کے پاسدار کون تھے اور خلاف کون تھے،  ہماری لڑائی ذاتی نہیں،چاہتے ہیں صاف شفاف انتخابات منعقد ہوں۔

شاہ محمودقریشی نے کہا آنے والے وقت میں پی ٹی آئی کی پنجاب اور وفاق میں حکومت ہوگی، خیبرپختونخوا میں ہمارے اسپیکر  نےپٹیشن  دائر کر رکھی ہیں، کتنی ستم ظریفی ہے آج بھٹو کا نواسہ مارشل لا کی دھمکیاں دے رہا ہے، بھٹو نے آئین بنایا اور آج زرداری مافیا مارشل لا کا حامی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی سے کہتا ہوں اب بس کردیں اور شفاف الیکشن ہونے دیں، جب ہمارے خلاف فیصلہ آیا تو ہم نے  اسے تسلیم کیا تھا،ججز کو دھمکی نہیں دی تھی آپ بھی ٖفیصلہ تسلیم کریں ۔

مصنف کے بارے میں