اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری آئی پی پیز (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے ساتھ اہم معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد توانائی کے شعبے میں بہتری لانا اور صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنا ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، حکومت نے 21 سے زائد سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل کر لی ہے، جس سے 34 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ ان مذاکرات کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 27 پیسے کی کمی آئے گی۔
ذرائع کے مطابق، یہ معاہدے 21,000 میگاواٹ کی مجموعی پیداوار صلاحیت رکھنے والے مختلف پاور پلانٹس سے متعلق ہیں، جن میں نیوکلیئر، آر ایل این جی، گیس، ہائیڈل، کوئلہ، فرنس آئل اور سولر پاور پلانٹس شامل ہیں۔