ساہیوال میں شادی کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ساہیوال میں شادی کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرنے والا گروہ پکڑا گیا
سورس: file photo

ساہیو ال: پنجاب کے علاقے ساہیوال میں پولیس نے شادی  کرکے سفید پوش خاندانوں کو لوٹنے والے گروہ کو پکڑلیا ،ملزم کی پندرہویں بیوی نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق فیصل احسن نامی شخص سادہ لوح خاندانوں میں شادیاں کرتا اور ان سے طلائی زیورات اور بھاری رقم ہتھیالیتا تھا

ملزم کے اس فعل میں پورا خاندان ملوث تھا ۔ ، اس کام میں وہ اکیلا نہیں بلکہ اس کا بیٹا اور  پہلی بیوی بھی شامل تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی 15ویں بیوی نے فیصل کی شادیوں کا بھانڈا پھوڑدیا ۔ اس کی سابق بیوی کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے اپنے آپ کو کنوارہ  یا طلاق یافتہ ظاہر کرتا  اور سادہ لوح خاندانوں میں شادی کرلیتا تھا جس کے بعد وہ اپنی بیوی کے زیورات اور سسرال والوں سے کاروبار کے لئے رقم ہتھیا کر بیوی کو طلاق دے دیتا تھا ۔ 

ساہیوال تھانہ بہادر شاہ پولیس نے ملزم فیصل کی 15ویں بیوی کی شکایت پر اس کے بیٹے عبدالاحد کو گرفتار کر کے عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ   مرکزی ملزم   کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دھوکہ دہی سے شادیاں کرنے والا یہ منظم گروہ کافی عرصے سے وارداتیں کر رہا تھا۔