ایف آئی اے کاروائی، جرمن سفارتخانے کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کاروائی، جرمن سفارتخانے کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والا ملزم گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے 2022 میں جرمن سفارت خانے کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والےشخص کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت عدنان صابر کے نام سے ہوئی، عدنان نے مبینہ طور پر جرمن سفارت خانے کے عملے کو ای میل بھیجی تھی جس میں ویزا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کی درخواست منظور نہ ہونے پر  عدنان نے سفارت خانے کے عملے کو دھمکیاں دی تھیں۔

دھمکی آمیز ای میل کی وصولی کے بعد، عدنان مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے روپوش ہو گیا تھا۔

تاہم، جدید ترین ٹریسنگ تکنیک کی مدد سے، حکام نے اس کے موبائل فون کے ذریعے اس کی لوکیشن کو ٹریک کرنے میں کامیاب کیا اور بعد میں اسے گرفتار کر لیا۔

واقعے کی شدت اور اس کے ممکنہ اثرات کی روشنی میں عدنان کے خلاف سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں