عدالت کیجانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہی کی اشتہاری کاروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت

عدالت کیجانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہی کی اشتہاری کاروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت

لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور کے جج  تنویر احمد شیخ نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف  منی لانڈرنگ کیس میں  ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہی کی اشتہاری کاروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور کے جج  تنویر احمد شیخ نے پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف  منی لانڈرنگ کی  گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہی کی اشتہاری کاروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی ۔

عدالت نے تحریری حکم  میں کہا کہ وزیر خارجہ کی مونس الہی کے نوٹسز کی تعمیل سے متعلق رپورٹ سے عدالت مطمعین نہیں ۔مونس الہی کے اشتہاری کے نوٹسز کی تعمیل کے لیے لندن بھیجوائے گئے لیکن نوٹسز کی رپورٹ تاحال جمع نہیں ہوئی ۔ اس طرح اشتہاری کی کاروائی کے قانون کی خلاف وزری ہورہی ہے ۔

عدالت  نے کہا کہ ایف آئی اے اس معاملے میں سستی دکھا رہی ہے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سختی سے قانونی طریقے کار  پر عملدرآمد کروائے۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر کے مطابق زارا الہی سمیت دیگر ملزمان کا نامکمل چالان جمع کروانے کے لیے تیار ہیں ۔ اگر ملزم ایک ماہ میں پیش نہ ہوا تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

عدالت  نے پرویز  الہی کے وکیل کو ہدایت جاری کی   کہ آئندہ سماعت پر انھیں پیش کیا جائے ۔ 

مصنف کے بارے میں