پولیو کے خاتمےکیلئے اسلامی ڈویلپمنٹ بینک سے سو  ملین ڈالر کی معاونت حاصل

پولیو کے خاتمےکیلئے اسلامی ڈویلپمنٹ بینک سے سو  ملین ڈالر کی معاونت حاصل

دبئی: پاکستان کو پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے اہم کامیابی مل گئی،پاکستان نے اسلامی ڈویلپمنٹ بینک سے سو  ملین ڈالر کی معاونت حاصل کر لی۔

دبئی میں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نےCOP28  میں پولیو سے متعلق فورم سے خطاب کیا۔انہوں نے پولیو کے خاتمے میں اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

 انہوں نے بتایا کہ اسلامی ڈویلپمنٹ بینک نے موذی مرض کے خاتمے کیلئے سو ملین ڈالر کی امداد فراہم کر دی ہے۔

6f621d7d38a2e87b35283ca2c7fb6d1a

دوسری جانب وزیرصحت نے دبئی میں کوپ۔ 28 کانفرنس کے موقع پر بل گیٹس سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ندیم جان نے بل گیٹس کوپاکستان میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے، اس ضمن میں بچوں تک ویکسین کی 100 فیصد رسائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اسلامی ڈویلپمنٹ بینک،یواےای اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پولیو کےخاتمے کیلئے دی جانے والی گرانٹ ذمہ داری سے خرچ کر رہے ہیں۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

503dea3324beeb6ed9b99ef1f2ae284d


 

مصنف کے بارے میں