ملائیشیا, سابق وزیر اعظم کی سزا اور جرمانہ نصف کردیا گیا

 ملائیشیا, سابق وزیر اعظم کی سزا اور جرمانہ نصف کردیا گیا
سورس: File

 
کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی  اربوں ڈالر کے بدعنوانی اسکینڈل میں 12 سال قید کی سزا اور جرمانہ نصف کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو نصف سزا کے بعد 23 اگست 2028 کو رہا کیا جائے گا، ان پر عائد جرمانہ بھی 210 ملین رنگٹ (تقریباً 44 کروڑ 51 لاکھ ڈالر سے زائد) سے کم کرکے 50 ملین رنگٹ (تقریباً ایک کروڑ 6 لاکھ ڈالر) کردیا گیا ہے۔

ملائیشین حکومت کے بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر نجیب رزاق جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہے تو ان کی جیل کی مدت میں ایک اضافی سال عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر اسٹیٹ انویسٹمنٹ فنڈ میں کروڑوں ڈالر کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے 4 ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں