عام انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

عام انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے26کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی ہے جبکہ ترسیل کل تک مکمل کر لی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ملک کے تمام 859انتخابی حلقوں کے لئے 26کروڑ بیلٹ پیپر ز کی چھپائی کا کام تینوں سرکاری پریس اداروں میں مکمل کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وہ حلقے جہاں بیلٹ پیپرز کی عدالتی فیصلوں کے مطابق دوبارہ چھپائی کرانا پڑی ہے ان کیلئے بھی بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کر لیا گیا ہے اور اب پورے ملک میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل شروع ہے۔

ترجمان کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے اور ان کی طباعت پر 800 ٹن سپیشل سیکیورٹی کاغذ استعمال ہواتھا۔

تاہم 2024 کے عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور ان کی چھپائی پر 2,170ٹن کاغذ استعمال ہو ا ہے جس کی بڑی وجہ انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی بڑھی ہوئی تعداد ہے جوکہ 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں ڈیڑھ سو گنا زیادہ ہے۔

کمیشن کے ترجمان کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے عمل کے دوران مختلف مراحل میں کئی چیلنجز سامنے آئے جن میں عدالتی مقدمے اور امیدواروں کی بڑی تعداد شامل ہے

مصنف کے بارے میں