عمران خان کے چار ذاتی ملازمین کے اکاؤنٹس سامنے آگئے ،اہم انکشافات 

Imran Khan, Imran Khan foreign Funding Case,

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے چار ذاتی ملازمین کے اکائونٹس سامنے آئے ہیں اس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں اور وہ فی الفور مستعفی ہو جائیں،فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی نے جو رپورٹ دی اس پر عمران خان مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں۔

نمائندہ نیو نیو ز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیر صدارت اپوزیشن چیمبر میں اہم مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے تجاویز پر غور کیاگیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی نے جو رپورٹ دی اس پر عمران خان مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے کتنا پیسہ کتنے اکائونٹس میں آیا تفصیلات سامنے لائی جائیں ۔

عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ کل ٹیکس کی تفصیلات ثابت کرتی ہیں کہ عمران خان کرپٹ ترین آدمی ہیں، ایک کروڑ روپے ٹیکس کیسے دیا ؟ان کی آمدن تو بڑھی ہے لیکن ابھی تک عمران نیازی کا کاروبار نہیں بتایا گیا ،انہوں نے کہا امیر امیر تر اس لیے ہوا غریب کا پیسہ لوٹ مار کی۔

آڈیو لیکس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ آڈیو لیکس کا پتہ لگانا چا ہیے کب کی کس دور کی ہے اصلی ہے یا جعلی وقت گزرنے کے ساتھ پتہ چل جائےگا۔