یواے ای نے پاکستان سے 15 جولائی تک پروازیں معطل کردیں

یواے ای نے پاکستان سے 15 جولائی تک پروازیں معطل کردیں
سورس: فائل فوٹو

دبئی : یواے ای نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے 15 جولائی تک پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

یو اے ای کی سرکاری ایئر لائن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ گزشتہ 14 دن کے دوران تینوں ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کو کسی بھی مقام سے متحدہ عرب امارات کے لیے ائیر لائن کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے اراکین جو کووڈ 19 کے پروٹوکول کی تعمیل کرچکے ہیں انہیں پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

امارات نے کہا کہ جن لوگوں نے پہلے ہی ٹکٹ بک کروائے ہیں وہ انہیں مستقبل کی پرواز یا دوبارہ تاریخ کے لیے ری بک کراسکتے ہیں۔

امارات ایئر لائنز ان میں سے ایک ہے جنہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے ’اچانک پروازوں کی منسوخی‘ کے سبب مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف پر انتباہ جاری کیا گیا تھا۔