منی لانڈرنگ کیس : پرویز الہٰی کی شریک ملزمہ سائرہ انور کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے منظور 

منی لانڈرنگ کیس : پرویز الہٰی کی شریک ملزمہ سائرہ انور کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے منظور 

لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ  چودھری پرویز الٰہی کی شریک ملزمہ سائرہ انور کی ضمانت منظوری کا فیصلہ  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔  عدالت نے ایف آئی اے کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرکے ملزمہ کو نوٹس جاری کردیے۔ 

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی ۔ ایف آئی اے کا موقف ہے کہ  سائرہ انور کے اکاؤنٹس میں 175 ملین روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔سائرہ انور نے 150 ملین سے زائد کی متعدد جائیدادیں خریدیں ۔ سائرہ انور نے بنک ٹرانزیکشنز میں ذرائع آمدن ظاہر نہیں کئے ۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمہ سائرہ انور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔  ماتحت عدالت نے خلاف قانون ملزمہ کی ضمانت منظور کی ۔ عدالت ملزمہ سائرہ انور کی ضمانت منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ 

مصنف کے بارے میں