یو اے ای: ماہِ رمضان کیلئے دفتری اوقات کار جاری

یو اے ای: ماہِ رمضان کیلئے دفتری اوقات کار جاری

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں حکومت نے  پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے ماہِ رمضان کے لئے نئے اوقات کار جاری  کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یو اے ای میں وفاقی حکومت کے ماتحت پبلک سیکٹر میں سرکاری ملازمین کے اوقات کار رمضان المبارک کی مناسبت سے تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔

نئے اوقات کار کے مطابق یو اے ای میں سرکاری ملازمین ماہ رمضان کے دوران  ہفتے میں 4 دن صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ جمعے کے روز صبح 9 سے دن 2 بجے تک اوقات کار رکھے گئے ہیں۔

اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے جلد پرائیویٹ سیکٹر کیلئے بھی نئے اوقات کار جاری کر دئیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ  ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق یو اے ای  میں رمضان المبارک  کا آغاز ممکنہ طور پر 2 اپریل سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں