نمونیا سے بچاؤ کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 نمونیا سے بچاؤ کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب میں نمونیا سے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔ 

 پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 464 اور لاہور میں 98 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

قراداد کے متن  میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان صوبے میں تیزی سے بچوں میں نمونیا کے کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 456 اموات ہوئی ہیں اور 36 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اہور میں رواں سال نمونیا سے73 اموات ہوئی اور 8085 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 پنجاب میں نمونیا مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا ہے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 464 اور لاہور میں 98 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

 قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، اس حوالے سے سرکاری سطح پر مہم چلائی جائے۔

مصنف کے بارے میں