جرمنی، مطالبات کی منظوری کیلئے ٹرین ڈرائیورز نے ہڑتال کا اعلان کردیا

 جرمنی، مطالبات کی منظوری کیلئے ٹرین ڈرائیورز نے ہڑتال کا اعلان کردیا

برلن:جرمنی میں تنخواہوں میں کمی کیے بغیر ہفتہ وار کام کے اوقات 35 گھنٹے تک کرنے کے مطالبے پر ٹرین ڈرائیورز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

 ڈرائیورز یونین کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبے کیلئے جمعرات سے 35 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کریں گے۔ٹرین ڈرائیورز یونین اور ریلوے کمپنی کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات گزشتہ ہفتے ناکام ہوگئے تھے۔

 گزشتہ سال نومبر کے بعد سے یہ ٹرین ڈرائیورز یونین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور کام کے اوقات کار میں کمی کے تنازعہ پر شروع کی گئی پانچویں ہڑتال ہے۔

مصنف کے بارے میں