وزیراعظم جمہوریت کی بالادستی کیلئے وعدے پورے کریں، خورشید شاہ

وزیراعظم جمہوریت کی بالادستی کیلئے وعدے پورے کریں، خورشید شاہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید ناصر باغ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج کا اثر ضرور پڑے گا کیونکہ لوڈشیڈنگ کی مکمل ذمے داری نواز شریف پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے اقتدار میں آ کر ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا اب احتجاج سے لاہور کی لوڈشیڈنگ سے جان چھوٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںوزیراعظم کاغذی شیر ہیں، زرداری

ان کا مزید کہنا تھا بے نظیر نے 90 میں آئی پی پیز شروع کیے تھے لیکن نواز شریف نے آئی پی پیز کو منسوخ کیا جس سے ملک اندھیرے میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے آج ملک میں 14 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

خورشید نے اپنے خطاب میں کہا حکمرانوں نے بجلی کی قیمت بڑھا دی اور سرکلر ڈیٹ 480 ارب دینے کے باوجود 380 ارب کا سرکلر ڈیٹ مزید بڑھ گیا ہے۔ اس رقم کی ادائیگی کے لئے کوئی قانونی طریقہ اختیار نہیں کیا گیا اور 480 ارب روپے کس کو دیے کہاں گئے کچھ پتا نہیں۔

مزید پڑھیں: ڈان لیکس میں مریم نواز کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اعتزاز احسن

انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے اداروں کے خلاف سازش کی جو پاکستان کی جمہوریت کو نقصان پہنچائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم نواز شریف سے جمہوریت کی بالادستی کے لیے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اعتزاز احسن کا احتجاجی کیمپ کے شرکا سے خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں کہ شریف برادران کی لیکس نکالتے رہیں گے۔ پاناما اور ڈان لیکس میں نام مریم کا آئے تو بھی اصل چور وزیراعظم ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس سے جب باہر نکلے تو فون آنا شروع ہو گئے کہ تم نے یہ بات کی جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا میں نے تو یہ بات ہی نہیں کی جس کی پٹی چل گئی۔ اس موقع پر محمد زبیر نے کہا یہ تو آن رکارڈ ہے مریم نواز کے میڈیا سیل میں یہ سب سن رہے تھے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ بھی مسلم لیگ نواز کی قیادت پر خوب گرجے برسے۔ کہتے ہیں آج ناصر باغ میں نواز شریف اور شوباز شریف سے کچھ باتیں کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں اور آج ہم نے ان سے وعدوں کا حساب لینا ہے جو انہوں نے پاکستانی عوام سے کئے تھے۔

شہباز شریف پاکستان کے لوگ تم سے پوچھیں گے کہ ہمارے لیے کیا کیا جبکہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کر دوں تو نام بدل دینا آج تمہارا نام بدلنے کے لیے ہم نے ڈبا رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا نواز لیگ والے ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ پی آئی اے اور ریلوے میں پیپلز پارٹی نے بہت بندے بھرتی کر دیئے ہیں اس لئے یہ ادارے نقصان میں جا رہے ہیں۔

شہباز شریف کے نئے نام کیلئے پیپلز پارٹی کا قرعہ اندازی باکس

واضح رہے اسی احتجاجی کیمپ میں پیپلز پارٹی کے جیالے احسن رضوی اور ذیشان شامی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نیا نام رکھنے کیلئے ایک باکس بھی رکھا گیا ہے جس میں جیالے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نیا نام پرچیوں پر لکھ کر اس میں ڈالیں گے اور بعد میں قرعہ اندازی کے ذریعے حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں