عدالت کا فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

عدالت کا فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

لاہور:  ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ میں  کہا کہ جب اینٹی کرپشن نے فرخ خان پر مقدمہ درج کیا  اس وقت بچوں کی عمرکم تھی،اس لیےبچوں کا نام پی ایس ایل لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سرکاری وکیل بچوں کے نام پی سی ایل لسٹ میں رکھنے پرمطمئن کرنے میں ناکام رہا۔

اینٹی کرپشن  میں درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ فرح خان نے کرپشن اور سرکاری خزانے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور انہوں نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی۔

اس موقع پر عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا بھی ذکر کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت اپیل کو منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے۔