32 فیلڈ ہسپتالوں کو بھی میدان میں اتار دیا،2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی:  مریم نواز

32 فیلڈ ہسپتالوں کو بھی میدان میں اتار دیا،2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی:  مریم نواز

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  کاکہنا ہے کہ 32 فیلڈ ہسپتالوں کو بھی میدان میں اتار دیا،2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی۔ مریم نواز نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہاکہ  32 فیلڈ ہسپتالوں کو بھی میدان میں اتار دیا،2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی۔


ان کامزید کہنا تھاکہ  گھر پر ادویات ڈیلیور کرنے کا پراجیکٹ نواز اور شہباز شریف نے شروع کیا،اس میں ہیپاٹائٹس، دل کے مریض اور ٹی بی کے مریضوں کو دوائیاں گھروں پر ڈلیور کی جاتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مگر افسوس کہ پچھلے ادوار میں اس سہولت کو بڑھانے کے بجائے اس منصوبے کو ختم کردیا گیا، لوگ مفت ادویات سے محروم ہوگئے۔تاہم ہم نے اس کو ری لانچ کیا اور اس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ ڈلیوری کے لیے جانے والے بچوں نے پروٹیکٹو گیئرز پہنے ہوئے ہیں، مجھے خوشی ہوئی ان کو دیکھ کے، میں خود بھی چند گھروں میں ادویات لے کر جاؤں گی، دو ماہ کا سٹاک گھر پر ڈلیور کیا جائے گا اور دو ماہ بعد مریضوں کا دوبارہ معائنہ ہوگا اور اگر دوائیاں دوبارہ شروع کرنی ہوں گی تو پھر اس کا اسٹاک لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔


انہوں نے بتایا کہ میں نواز اور شہباز شریف کی رہنمائی میں چلنے کی کوشش کر رہی ہوں، میں پورے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دیتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ 5 سال کے بعد ہم جب پنجاب چھوڑ کر جائیں گے تو یہاں کوئی بھی علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، ہم نے 32 فیلڈ ہسپتالوں کو بھی میدان میں اتار دیا، یہ منی ہسپتال ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں 200 کے قریب کلینکس آن وہیلز لانچ کریں گے۔مریم نواز نے بتایا کہ ہم پنجاب میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے جارہے ہیں،یہ غریب مریضوں کے لیے ہے، اس کے ذریعے ہم بہت سی جانوں کو بچا سکیں گے۔

مصنف کے بارے میں